ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ اور تھیٹر شخصیت آشا لتا کا 79 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ آہستہ آہستہ، وہ سات دن، انکش،نمک حلال، شوقین اور طوائف ان کی چند اہم فلموں میں شامل ہیں۔ مہاراشٹرا کے شہر ستارا میں وہ ایک مراٹھی سیریل کی شوٹنگ کررہی تھیں۔ سیٹ پر موجود 27 افراد کورونا سے متاثر پائے گئے تھے لیکن آشا لتا کی حالت زیادہ سنگین ہوگئی۔ ان کا پورا نام آشا لتا وبگاؤنکر تھا۔