کشمیر ،پنجاب ، دارالحکومت دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے متعدد علاقوں میں محسوس کیے گئے زلزلے کے جھٹکے

,

   

جمعہ کی شب ساڑھے دس بجے کے لگ بھگ پنجاب، دہلی ، اتراکھنڈ سمیت شمالی ہندوستان میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جمعہ کی شب پنجاب کے امرتسر کے قریب ریکٹر اسکیل پر 6.1 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ایجنسی کے مطابق ، زلزلے کا مرکز امرتسر کا 21 کلو میٹر مشرقی – جنوب (ای ایس ای) میں تھا۔ زلزلہ ہندوستانی وقت کے مطابق رات 10:34 بجے سطح سے 10 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا۔ دہلی-این سی آر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند سیکنڈ کے لئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اور کچھ لوگ گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے۔