سوراب جی کے انتقال پر کووند کا اظہارافسوس

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ رامناتھ کوونند نے سابق اٹارنی جنرل اور معروف قانون داں سولی سوراب جی کے انتقال پر صدمہ کا اظہار کیا ہے ۔مسٹر کوند نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ سولی سوراب جی کے انتقال سے ہم نے ہندستانی قانونی نظام کی ایک مثال کو کھودیا ہے ۔ انہوں نے لکھا کہ سورب جی ان کچھ چند لوگوں میں شامل تھے جو آئینی قانون اور نظام عدل میں تبدیلی کے محرک رہے ہیں۔پدم وبھوشن سے نوازے گئے وہ سب سے زیادہ مشہور قانون دانوں میں شامل تھے ۔ ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں سے میری تعزیت۔مسٹر سوراب جی کا آج صبح کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال ہوگیا۔ وہ 91 برس کے تھے ۔