اترپردیش کے متھرا ضلع میں واقع گوردھن قصبے کی بڑا بازار مسجد میں اتوار کے روز اراجک عناصر داخل ہوئے اور امام کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور لاؤڈ اسپیکر کے تاروں کو توڑ دیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور صورتحال پر قابو پالیا۔ اس سلسلے میں ، مسجد کے امام سے موصولہ تحریر کی بنیاد پر نو افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس ملزم کی تلاش کر رہی ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈاکٹر گورو گروور نے بتایا کہ پیر کے روز اچانک نو جوانوں نے گووردھن قصبے کے بڑا بازار کے علاقے میں واقع مسجد میں داخل ہو گئے۔ احتجاج کرنے پر امام محمد الیاس سے ہاتھہ پائی کی۔