حیدرآباد9جولائی (یو این آئی) ضلع نظام آباد، نوی پیٹ تانڈہ میں 13سالہ لڑکی کی 42سالہ شخص سے شادی رکوادی گئی۔ پولیس اور مقامی افراد کے مطابق فقیرآباد کے ساہے باوکی کم عمرلڑکی سے شادی کی اطلاع پر پولیس وہاں پہنچ گئی جو لڑکی کو لے کر چلی گئی۔ مقامی افراد کا جھگڑا شادی روکنے آئے حکام کے ساتھ ہو گیا۔ ڈی سی پی او چیتنیہ کمار نے اس بات کی شکایت پر اپنے ماتحت ملازمین کے ساتھ وہاں پہنچ کر صورتحال کاجائزہ لیا۔
