13 ریاستوں کا یوم تاسیس قائدین نے مبارکباد پیش کی

   

نئی دہلی: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر جگدیپ دھنکڑ، وزیراعظم نریندر مودی کے بشمول سرکردہ قائدین نے آج آندھراپردیش، چھتیس گڑھ، دہلی، کرناٹک اور پنجاب کے بشمول 13 ریاستوں کے یوم تاسیس پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آندھرا پردیش، انڈمان اور نکوبار، چھتیس گڑھ، چندی گڑھ، دہلی، ہریانہ، کرناٹک، کیرالا، مدھیہ پردیش، پنجاب، پڈوچیری، تملناڈو اور لکشدیپ کے عوام کو ان ریاستوں کے یوم تاسیس پر مبارکباد پیش کی ہے ۔گاندھی نے کہا کہ یہ متحرک ثقافتیں، متنوع زبانیں، بھرپور تاریخ اور پائیدار روایات ہندوستان کی طاقت کا مرکز ہیں۔
اور ہمارے ملک کو لچک فراہم کرتی ہیں۔