13 سالہ تلگو لڑکی ہیما پریہ کو پردھان منتری راشٹریہ بل پرسکار

   

حیدرآباد 23 جنوری ( سیاست نیوز ) ایک دہشت گرد حملہ سے نمٹنے میں مثالی دلیری کا مظاہرہ کرنے والی 13 سالہ تلگو لڑکی ہیما پریہ کا پردھان منتری راشٹریہ بل پرسکار 2022 کیلئے انتخاب عمل میں آیا ہے ۔ ہیما پریہ کا تعلق اے پی کے سریکاکلم ضلع سے ہے ۔ فبروری 2018 میں ہیما پریہ کے گھر مل کیمپ جموں پر ایک دہشت گرد نے حملہ کردیا تھا جب اس کا والد جو فوجی جوان ہے گھر پر نہیں تھا ۔ لڑکی نے زبردست بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ گھنٹوں تک اس دہشت گرد سے بات چیت کی اور حملہ روکنے میں اہم رول ادا کیا حالانکہ دہشت گرد دستی بموں سے لیس تھا ۔ اس بے مثال دلیری پر ہیما پریہ کو پردھان منتری راشٹریہ بل پرسکار کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔