13 گیندوں کی جنگ ،عمر نے روہت کوشکست دی

   

ممبئی : عمر31 سال، قد 6 فٹ 4 انچ اورنام عمر نذیر ہے۔ یہ نام شاید آپ نے پہلے کبھی نہیں سنا ہوگا لیکن رانجی ٹرافی کے میچ میں اس نے روہت شرما کے ساتھ جوکیا، اس کے بعد یقین کریں آپ ان کا نام نہیں بھولیں گے۔ جموں وکشمیر کی ٹیم کے لیے کھیلنے والے اس فاسٹ بولر نے ممبئی کے اسٹار اور ہندوستانی ٹیم کے کپتان روہت کے خلاف13گیندوں کی جنگ یکطرفہ طور پر جیت لی۔ عمر نے روہت کے خلاف اپنی جیت کی کہانی ہندوستانی کپتان کو رن کے لیے ترساکر اور ان کی وکٹ لے کر لکھی ۔ اس میچ میں روہت کا کھاتہ کھلنے کے باوجود جب بھی عمر نذیرکا سامنا ہوا، ان کا بیٹ خاموش رہا۔ ممبئی اور جموں وکشمیر کے درمیان میچ میں عمر نذیر اور روہت شرما 13 گیندوں پرآمنے سامنے ہوئے۔ پہلی اننگز میں اس آمنے سامنے تصادم میں عمر نے روہت کو کوئی بھیگیند پر رن بنانے نہیں دیا ۔ ان کی 13ویں گیند بھی ہٹ مین کے آؤٹ ہونے اور پویلین لوٹنے کی وجہ بنی۔ یعنی روہت کے خلاف عمر نذیر نے13گیندوں میں 0 رن دے کر ان کی وکٹ حاصل کی۔ اب سوال یہ ہے کہ ہٹ مین کے نام سے مشہور روہت شرما کو باندھنے والا عمر نذیرکون ہے؟ 31 سالہ عمر نذیر جموں وکشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہنے والے ہیں۔ 1993 میں پیدا ہوئے، دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرعمر نذیر رانجی ٹرافی میں جموں وکشمیر کے لیے مسلسل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ رانجی ٹرافی کے 2018-19 سیزن میں، انہوں نے 27.84 کی اوسط سے 26 وکٹیں حاصل کیں۔ 2019-20 کے سیزن میں، انہوں نے 23.03 کی اوسط سے 28 وکٹیں حاصل کیں۔ اور 2022-23 کے سیزن میں، انہوں نے رانجی ٹرافی میں 22.28 کی اوسط سے 14 وکٹیں حاصل کیں۔ عمر نذیر نے 2013 میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا۔ تب سے اب تک ممبئی کے خلاف کھیلے گئے 57 میچوں میں انہوں نے 29.12 کی اوسط سے 138 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ عمر نے اپنے فرسٹ کلاس ڈیبیو کے ٹھیک ایک سال بعد ہی لسٹ اے میں بھی ڈیبیو کیا۔ اب تک 36 میچوں میں 54 وکٹیں لے چکے ہیں۔