وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان میں غریبی کم ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں 13.5 کروڑ سے زیادہ لوگ غریبی سے باہر آئے ہیں۔ اس سے ہمیں یہ یقین ہوا ہے کہ ہم ملک سے غریبی ختم کر سکتے ہیں ہمیں اس سمت میں آگے بڑھنا ہے۔ مودی نے کہا کہ ہمیں کچھ چیزیں کبھی نہیں بھولنی چاہئیں، ہمیں انہیں ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے ۔ آج یوم قومی یکجہتی کے موقع پر میں اس سلسلے میں ہر وطن عزیز سے اپنے جذبات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔ آج پوری دنیا میں افراتفری مچی ہے ۔ کورونا بحران کے بعد کئی ممالک کی معیشت تباہ ہو چکی ہے ۔