13,000 تعلیمی اداروں کو اقلیتی درجہ : مختار عباس نقوی

   

نئی دہلی ۔ 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزارت اقلیتی امور نے آج لوک سبھا کو مطلع کیا کہ ملک بھر میں زائد از 13,000 اقلیتی اداروں کو اقلیتی درجہ دیا گیا ہے۔ ایوان زیریں میں ایک سوال کے تحریری جواب میں مرکزی وزیر مختارعباس نقوی نے کہا کہ اقلیتی برادریوں سے زائد از 26.45 لاکھ اسٹوڈنٹس ملک بھر میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں درج رجسٹر ہیں۔ ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ 1.74 کروڑ طالبات میں سے 13.46 کا تعلق اقلیتی برادریوں سے ہے جو آل انڈیا سروے برائے اعلیٰ تعلیم رپورٹ 2017-18ء کے مطابق جملہ طالبات کا 7.72 فیصد ہوتا ہے۔

پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر
ہند۔ پاک افواج کا آمنا سامنا
جموں، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر بدھ کی رات دیر گئے ہندوستان اور پاکستان کی فوج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق پونچھ کے دگوار سیکٹر میں چہارشنبہ کی رات دیر گئے پاکستانی فوج نے ہندوستان کی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی۔