آئندہ 98 فیصد خریدی کیلئے منصوبہ بندی ، ضلع کلکٹر نظام آباد نارائن ریڈی کا بیان
نظام آباد : ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے آج ڈچپلی کوآپریٹیو سوسائٹی کی جانب سے قائم کردہ دھان کے خریدی مرکز کا اچانک معائنہ کیا اور اس موقع پر تفصیلات سے واقف کراتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں کل تک 5لاکھ 75 ہزار میٹرک ٹن دھان کی خریدی کرتے ہوئے 60 کروڑ روپئے ادائیگی کی گئی باقی رقم بھی کسانوں کو دو یا تین دن میں ادا کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ چار دنوں میں 98 فیصد خریدی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کسانوں سے خواہش کی کہ آئندہ سیزن میں کسان فائدہ مند کاشت کریں ربیع کے سیزن میں فائدہ مند کاشت کرنے کیلئے کسانوں سے خواہش کرتے ہوئے کہا کہ ربیع میں جس فصل سے کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے یہی کاشت کریں تاکہ مارکٹ میں فروختگی میں سہولت حاصل ہوسکے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سابق کی طرح اس مرتبہ میں رعیتو بندھو ، آبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اس خصوص میں محکمہ زراعت کے عہدیداروں کو کسانوں میں شعور بیدار کرنے کی خواہش کی ۔ ابتداء میں 2لاکھ ٹن دھان کی خریدی کی جارہی ہے باقی دھان بھی بودھن ، بانسواڑہ کے علاقہ میں خانگی فریڈرس کے ذریعہ کیا جارہا ہے ۔ ربیع کے سیزن میں خریدی مراکز قائم نہیں کئے جائیں گے لہذا رائس ملرس سے معاہدہ کریں اور اس کے بعد دھان کی کاشت کریں مارکٹ میں جئے سری رام ، ایچ ایم ٹی ، گنگا، کاویری دھان کی اچھی مانگ ہے لہذا کسان فائدہ مند کاشت کریں ۔ اس موقع پر تحصیلدار سرینواس رائو کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔