ٹوکیو : جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیڈا نے جنوبی کوریائی سیاستدان یون سوک یئول کی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر محتاط انداز میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کا خیر مقدم کیا ہے۔جاپان کے ماہرین و حکومتی اہلکاروں کی طرف سے توقع کی جا رہی ہے کہ قدامت پسند یون کی حکومت ہمسایہ ممالک کے ساتھ باہمی تعلقات میں بہتری کا باعث بنے گی۔دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے بھی یون سوک یئول کی انتخابات میں کامیابی کا خیر مقدم کیا ہے۔سبکدوش ہونے والے جنوبی کوریائی صدر مون جے ان کے اقتدار میں سیئول اور ٹوکیو کے باہمی و سفارتی تعلقات انتہائی خراب ہو گئے تھے۔کشیڈا نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔