14 سالہ لڑکی کے ساتھ جسمانی زیادتی کے الزام میں ایک نوجوان گرفتار

   

چترا کٹ: راج پور کے علاقے میں ایک نوعمر دلت لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی گئی ہے، پولیس نے منگل کے روز اس بات کی اطلاع دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ واقعہ پیر کے روز اس وقت پیش آیا جب 14 سالہ لڑکی کھیت میں جارہی تھی۔

آئی پی سی ، پی او سی ایس او کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی

عہدیدار نے بتایا کہ بعد میں لڑکی گھر پہنچی اور اس کے بارے میں اپنے اہل خانہ کو آگاہ کیا ،اسکے بعد اسکے گھر والوں نے پولیس سے رابطہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند سے متعلقہ دفعات اور بچوں سے جنسی جرائم سے متعلق تحفظات (پی او سی ایس او) ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ 21 سالہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔