14 دن کی لڑکی کا قتل ۔ درندہ صفت باپ نے دو ٹکڑے کردئے

   

حیدرآباد : /15 مئی (سیاست نیوز) ٹولی چوکی گلشن کالونی میں باپ نے اپنی شیر خوار لڑکی کا قتل کردیا ۔ دل دہلادینے والی اس واردات میں ظالم باپ نے بچی کے دو ٹکرے کردیئے ۔ سید فیاض اے سی پی گولکنڈہ نے کہا کہ جگت نامی شخص نے اپنی 14 دن کی لڑکی کا بے رحمی سے قتل کردیا ۔ جگت کی بیوی گوری ویشواکر سائی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ گوری و جگت گلشن کالونی میں چوکیداری کرتے تھے ۔ ان کا تعلق نیپال سے ہے ۔ ان کے دو بچے ایک بیٹا اور بیٹی ہے ۔ جگت کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں رہتی ۔ بتایا گیا کہ جگت لڑکی کی پیدائش پر برہم تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔