1400 اسسٹنٹ پروفیسرس کے جلد تقررات : ہریش راؤ

   

حیدرآباد ۔ 20 فبروری ( سیاست نیوز) وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت ریاست کے عوام کی صحت کے مفادات کا تحفظ کرنے اقدامات کررہی ہے ۔ آج حیدرآباد کے پیٹلہ برج گورنمنٹ میٹرنیٹی ہاسپٹل میں منعقدہ ’ انفیکشن پریونیشن آر بی ڈیٹکشن اینڈ مینجمنٹ پروگرام ‘ سے خطاب میںہریش راؤ نے پیٹلہ برج کی طرز پر ہاسپٹل میں انفیکشن کنٹرول کمیٹی قائم کرنے کا مشورہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیٹلہ برج ہاسپٹل میں زیادہ تر نازک کیس رجوع ہوتے ہیں لہذا متعلقہ حکام اور طبی عملہ اس بات کو یقینی بنائے ، اموات کی تعداد کو گھٹانے پر خاص توجہ دی جائے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست بھر میں چار لاکھ شیرخوار بچوں اور حاملہ خواتین کو نیوٹریشن کٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ آئندہ ماہ نمس ہاسپٹل میں ایم سی ایچ ہاسپٹل کا افتتاح کیا جائے گا ۔ وزیر صحت نے کہا کہ ریاست میں بہت جلد 1400 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں پر تقررات کئے جائیں گے ۔ وزیر صحت نے کہا کہ حکومت پیٹلا برج میٹرنیٹی ہاسپٹل میں انفرا اسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات کرے گی ۔ ہریش راؤ نے اس پروگرام میں اپنی تقریر کا ویڈیو اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے ۔ ن