دو ہفتو ں میں کونسلنگ کا عمل مکمل کرتے ہوئے تقرری احکامات جاری کرنے ہریش راؤ کی ہدایت
حیدرآباد ۔ 8 مئی ( سیاست نیوز) تلنگانہ میڈیکل اینڈ ہیلت ریکروٹمنٹ بورڈ نے محکمہ صحت میں 1442 اسسٹنٹ پروفیسرس کی جائیدادوں کیلئے منتخب ہونے والے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے ۔ ڈائرکٹر آف میڈیکل ایجوکیشن حدود میں 34اسپیشالیٹی شعبوں میں ان کا انتخاب کیا گیا ہے ۔ میرٹ کی بنیاد پر کونسلنگ کا اہتمام کرتے ہوئے نئے قائم ہونے والے میڈیکل کالجس میں امیدواروں کی خواہش کے مطابق تقرری احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ ریاستی وزیر صحت ہریش راؤ نے تقررات کے عمل کو صرف 5ماہ میں مکمل کرنے پر بورڈ کے ذمہ داروں سے اظہار تشکر کیا اور سرکاری ہاسپٹلس میں اسسٹنٹ پروفیسرس کی حیثیت سے منتخب ہونے والے ڈاکٹرس کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے ریاست کے ہر ضلع میں ایک گورنمنٹ میڈیکل کالج قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ریاست میں طبی تعلیم کے موقعوں میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سوپر اسپیشالیٹی طبی خدمات دیہی علاقوں تک پہنچ گئی ہے ۔ ضرورت کے مطابق طبی عملہ کے تقرر پر حکومت خصوصی دے رہی ہے ۔ ایک طرف ڈاکٹرس کا تقرر کیا جارہا ہے ، دوسری طرف 5204 اسٹاف نرسیس کی جائیدادوں پر تقررات کے عمل کا بھی آغاز کیا گیاہے ۔ تمام تقررات شفاف انداز میں کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کی شکل میں کئے جائیں گے ۔ ہریش راؤ نے کہاکہ دو ہفتو ں میںکونسلنگ کا عمل مکمل کرتے ہوئے تقرری احکامات جاری کئے جائیں گے ۔ ن