بی بی سی دفاتر پر چھاپہ، امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل

   

لندن: ہندوستان میں برطانوی نشریاتی ادارہ کے دفاتر پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے پر امریکہ اور برطانیہ کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ برطانوی دفتر خارجہ کا کہنا ہیکہ بی بی سی دفاتر میں کیے گئے ٹیکس سروے کی رپورٹس پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔امریکہ نے اپنے ردعمل میں کہا ہیکہ بی بی سی دفاتر پر سروے سے آگاہ ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے آزاد میڈیا کی اہمیت اور جمہوریت کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بھی زور دیا۔ترجمان نے کہا کہ ہم دنیا بھر میں آزاد میڈیا کی اہمیت کی حمایت کرتے ہیں، ہم آزادی اظہار، مذہب یا عقیدے کی آزادی کی اہمیت کو انسانی حقوق کے طور پر اجاگر کرتے رہتے ہیں۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ آزاد میڈیا دنیا بھر میں جمہوریتوں کو مضبوط کرنے میں کردار ادا کرتا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کو اپنا کام کرنے والے صحافیوں کو ہراساں نہیں کرنا چاہیے۔ کانگریس پارٹی نے بھی بی بی سی کے دفاتر پر چھاپہ مار کارروائی کی مذمت کی اور کہا کہ بی بی سی دفاتر پر چھاپے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ مودی حکومت تنقید سے خوفزدہ ہے۔