کورٹلہ میں 20 طلبہ میں سائیکل ، کرکٹ کٹس اور نوٹ بکس کی تقسیم
کورٹلہ /9 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جامع مسجد کورٹلہ کے حدود میں واقع محلے نظام پورہ ، بنڈہ پلی ، حیدرگوڑہ محلہ روشن چمن تمڑی محلہ کے بچوں میں نماز کا شوق پیدا کرنے کیلئے عبدالجبار یوتھ کورٹلہ کے زیر اہتمام دو ماہ پابندی کے ساتھ نماز فجر مغرب عشاء ادا کرنے والے 20 طلباء میں سائیکل 9 طلباء میں کرکٹ کٹس 6 طلباء میں نوٹ بکس تقسیم کئے گئے ۔ کمشنر مجلس بلدیہ کورٹلہ جناب محمد ایاز مفتی مظہر قاسمی ، جناب محمد عبدالروف ، جناب محمد اطہر ، جناب ایم اے اسرار نے طلباء میں انعامات تقسیم کئے ۔ جلسہ کی کارروائی حافظ محمد مجاہد نے چلائی ۔ انہوں نے اس موقع پر تقریر میں کہا کہ 12 سال سے 16 سال کے بچوں نے بہت ہی ڈسپلن کے ساتھ نمازوں کی پابندی کی ۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کی باقاعدگی کے ساتھ دو ماہ تک حاضری لی گئی ۔ جن طلباء نے دو ماہ تک باقاعدگی کے ساتھ تین وقت کے نمازیں ادا کی ۔ انہیں پہلاٹ انعام دوسرا انعام اور تیسرا انعام دیا گیا ۔ اس موقع پر منعقدہ جلسہ سے مخاطب کرتے ہوئے مفتی سید مظہر قاسمی صدر جمعیتہ العلماء ضلع جگتیال نے عبدالجبار یوتھ کے ذمہ داروں کی ستائش کی ۔ جنہوں نے پروگرام کا انعقاد کیا ۔اس طرح کا پروگرام ہماری آنے والی نئی نسل کو اور آنے والے بچوں کو تاحیات یاد رہیں گے ۔ زندگی کی آخری سانس تک یہ پروگرام یاد رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ صحابی میں سابقت اور آگے بڑھنے کا جذبہ پایا جاتا تھا ۔اس پروگرام میں جناب مسیح الدین ، جناب نجم الدین اس کے علاوہ عبدالجبار یوتھ کورٹلہ کے ممبروں طلباء اور اولیائے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔