الخلیل : صہیونی قابض فوج نے منگل کی شام جنوبی مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے الخلیل میں ایک فلسطینی بچے کو براہ راست گولی مار کر شہید کردیا۔فلسطینی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسے سرکاری طور پر عوامی اتھارٹی برائے شہری امور کی جانب سے السموع قصبے کے قریب اسرائیلی قابض فوج کی گولیوں سے بچے محمد فرید شوقی الزعاریر کی شہادت کی اطلاع دی گئی۔ الزعاریر کی عمر 15 سال تھی۔فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ قابض فوج نے قصبے کی زمینوں پر طاقت کے ذریعے قائم کی گئی بستی اشتموع کے قریب بچے پر براہ راست گولیاں برسائیں اور اس کی نعش کو قبضے میں لینے سے پہلے ایمبولینس کے عملے اور شہریوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا۔عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ ایک فوجی نے ایک فلسطینی پر گولی چلا دی، جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ بعد ازاں اس کی شہادت کی تصدیق کردی گئی ہے۔اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو جان سے مارنے کے بعد عموما ان کی طرف سے چاقو حملوں کا من گھڑت دعویٰ کیا جاتا ہے۔