15 اکتوبرکو ہند۔ پاک ورلڈ کپ مقابلہ : رپورٹس

   

نئی دہلی۔ مجوزہ ونڈے ورلڈ کپ کے دوران ہندوستان اور پاکستان کے درمیان انتہائی اہم مقابلہ متوقعطور پر 15 اکتوبر کو احمد آباد میں ہونے والا ہے۔ کرکٹ کی ویب سائٹ کی ایک رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی نے ڈرافٹ شیڈول کو آئی سی سی کے ساتھ شیئر کیا، جس نے اسے اگلے ہفتے کے اوائل میں حتمی پروگرام کے سامنے آنے سے پہلے اظہار خیال کے لیے شریک ممالک کو بھیج دیا۔ بی سی سی آئی کے تیارکردہ 2023 ونڈے ورلڈ کپ کے ابتدائی ڈرافٹ شیڈول کے مطابق، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ ٹورنمنٹ کے افتتاحی میچ میں 5 اکتوبر کو مدمقابل ہوں گے جب کہ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف چینائی میں کرے گا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستان اپنے لیگ میچ نو مقامات پرکھیلے گا جبکہ پاکستان کو لیگ مرحلے کے دوران پانچ مقامات پرکھیلنا ہے۔ اگرچہ ڈرافٹ شیڈول میں سیمی فائنل کے مقامات کے بارے میں کوئی خاص تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں، لیکن توقع ہے کہ وہ 15 اور 16 نومبرکو ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد میں ہونا ہے۔
ڈرافٹ شیڈول میں ہندوستان کے مقابلے:
ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، 8 اکتوبر چینائی ، ہندوستان بمقابلہ افغانستان، 11 اکتوبر دہلی ، ہندوستان بمقابلہ پاکستان، 15 اکتوبر احمد آباد، ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش، 19 اکتوبر پونے، ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، 22 اکتوبر کو دھرم شالہ، ہندوستان میں بمقابلہ انگلینڈ، 29 اکتوبر، لکھنؤ، ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر، 2 نومبر، ممبئی، ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، 5 نومبر، کولکتہ، ہندوستان بمقابلہ کوالیفائر ون، 11 نومبر، بنگلورو،