حیدرآباد : یوم آزادی کے موقع پر جیلوں میں بہتر کردار کے قیدیوں کی رہائی کا امکان نظر نہیں آتا۔ توقع ہیکہ ایسے قیدیوں کی فہرست جاریہ ماہ کے اختتام یا آئندہ ماہ کے پہلے ہفتہ میں تیار کی جائے گی ۔ حکومت نے عہدیداروں کو بہتر کردار کے قیدیوں کی فہرست تیار کرنے ہدایت دی تھی تاکہ انہیں 15 اگست کو رہا کیا جاسکے ۔ بتایا جاتا ہے کہ جیل حکام نے ہنوز فہرست تیار نہیں کی ہے۔ قیدیوں کی رہائی میں بعض قانونی رکاوٹوں کا بھی امکان ہے ۔ لہذا تمام پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے فہرست تیار کی جائے گی ۔ سپریم کورٹ کے رہنماخطوط کے مطابق فہرست تیار کی جائیگی ۔ سنگین جرائم میں ملوث قیدیوں کو فہرست میں شامل نہیں کیا جائیگا۔ تشکیل تلنگانہ کے بعد پہلی مرتبہ یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی رہائی کا فیصلہ کیا گیا تھا۔