نئی دہلی : دہلی ‘اتر پردیش اور راجستھان میں پچھلے پندرہ دنوں کے دوران 560ٹن ٹماٹر رعایت قیمت میں فروخت کئے گئے ۔فی الحال، نیشنل کوآپریٹو کنزیومرز فیڈریشن آف انڈیا ٹماٹر کی بڑی پیداوار کرنے والی ریاستوں کرناٹک، آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا سے ٹماٹر حاصل کر رہا ہے۔ کوآپریٹو NCCF نے 30 جولائی کو کہا کہ اس نے دہلی، راجستھان اور اتر پردیش میں گزشتہ 15 دنوں میں رعایتی شرح پر 560 ٹن ٹماٹر فروخت کیے ہیں اور رعایتی فروخت جاری ہے کیونکہ اہم پیداواری ریاستوں میں شدید بارشوں کے درمیان ریٹیل قیمتیں اب بھی بلند ہیں۔نیشنل کوآپریٹو کنزیومر فیڈریشن آف انڈیا نے 14 جولائی کو 90 روپئے فی کلو کی رعایتی شرح پر ٹماٹر کی فروخت شروع کی تھی اور بعد میں اس کی قیمت کو کم کر کے 70 روپئے فی کلو کر دیا تھا۔ پچھلے ہفتے سے، این سی سی ایف تینوں ریاستوں میں 70 روپے فی کلو کے حساب سے ٹماٹر فروخت کر رہا ہے۔