15 منٹ کی زحمت برداشت نہ ہوئی ، کسانوں نے ایک سال کیمپ کیا ، سدھو کا ریمارک

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : صدرپنجاب کانگریس نوجوت سنگھ سدھو نے وزیراعظم نریندر مودی کی سیکوریٹی میں مبینہ کوتاہی کے معاملہ میں بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انہیں محض 15 منٹ انتظار کرنے کی زحمت برداشت کرنا پڑا ۔ کسانوں کو متنازعہ قوانین کو منسوخ کرانے کیلئے زائد از ایک سال احتجاجاً کیمپ کرتے ہوئے انتظار کرنا پڑا تھا ۔ میں پردھان منتری صاحب سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ ہمارے کسان بھائی دہلی کی سرحدوں پر احتجاج کرتے رہے ۔ آپ کے میڈیا نے کچھ نہیں کہا ۔ آپ کو ذرا سی زحمت پر پورا میڈیا تلملا اٹھا ہے ۔ ایسا دوہرا معیار کیوں ؟