15 ہاسپٹلس میں مرمتی کاموں کیلئے 10.84 کروڑ روپئے منظور

   

حکومت نے 20نئے بلڈ اسٹوریج سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیا : ہریش راؤ
حیدرآباد : 24 جنوری ( سیاست نیوز) ریاستی وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ ایک طرف نئے ہاسپٹلس اور نئے میڈیکل کالجس قائم کئے جارہے ہیں ، دوسری طرف موجودہ ہاسپٹلس کو عصری طریقوں سے لیس کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اسی سلسلہ کے طور پر لیبر رومس ، ڈرینج اور برقی کی سربراہی کے علاوہ دوسرے مرمتی کام کئے جارہے ہیں ۔ کورونا کی روک تھام فیور سروے ، ویکسینیشن کے مسئلہ پر محکمہ صحت کے اعلیٰ عہدیدارو ں کے ساتھ جائزہ اجلاس طلب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ کورونا کے کنٹرول کیلئے شروع کردہ فیور سروے کامیابی کے ساتھ جاری ہے ۔ انہوں نے عہدیداروں کو صدفیصد ٹیکہ اندازی بالخصوص سیکنڈ ڈوز پر توجہ دینے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے صحتمند تلنگانہ تشکیل دینے کا جو خواب دیکھا ہے اس کی تعبیر کیلئے محکمہ صحت کے عہدیدار مزید ذمہ داری سے کام کریں۔ عوام کوم فت میں کارپوریٹ طرز کا معیاری علاج فراہم کرنے کیلئے 8 نئے میڈیکل کالجس قائم کئے جارہے ہیں ، ساتھ ہی موجودہ ہاسپٹلس میں بنیادی اور عصریسہولتیں فراہم کی جارہی ہیں ۔ فی الحال ریاست کے ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس ، ایریا ہاسپٹلس ، کمیونٹی ہیلت سنٹرس ، محکمہ صحت کی جانب سے مرمتی کام انجام دیئے جارہے ہیں ۔ اس پر 10.84 کروڑ روپئے خرچ کئے جارہے ہیں ۔ 14 اضلاع کے حدود میں 4 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹلس ، 8 ایریا ہاسپٹلس ، 3 کمیونٹی ہیلت سنٹرس میں مرمتی کام جاری ہے ۔ وزیر صحت ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ حکومت نے ریاست میں مزید 20 نئے بلڈ اسٹوریج سنٹرس قائم کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔ ایک بلڈ اسٹوریج سنٹر پر 12 لاکھ روپئے کے مصارف ہوں گے ۔ 12 اضلاع کے حدود میں شامل چند کمیونٹی ہیلت سنٹرس اور ایریا ہاسپٹلس میں ان کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ ریاست میں فی الحال 57 بلڈ بینکس اور 51بلڈ اسٹوریج سنٹرس موجود ہیں ۔ ن