15 ہزار نایاب اشیاء پر مشتمل سعودی شہری کا میوزیم

   

ریاض: سعودی شہری نے مفت نمائش کے لیے 15 ہزار اشیا جمع کرلیں۔ سعودی عرب میں عسیر کے بلقرن گورنریٹ میں خثعم میوزیم واقع ہے۔ اس میں ورثہ سے متعلق 15 ہزار اشیا رکھی گئی ہیں۔عجائب گھر کے مالک عبداللہ مسفرنے کہا کہ عجائب گھر میں موجود اشیاء کو پرانے سامان، اناج، زرعی اشیا اور کپڑوں کے درمیان تقسیم کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عجائب گھر میں داخلہ مفت ہے۔میوزیم کو ورثہ کی اشیا کی نایاب چیزوں سے ممتاز کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اس میوزیم میں ایک دلہن کا کمرہ ہے جس کی خصوصیات قدیم اشیا کی ہیں۔ یہ ایک ہی وقت میں خوبصورتی اور سادگی کو یکجا کرتا ہے۔ میوزیم ان تمام مہمانوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو نایاب اشیا کے بارے میں جاننے کے لیے یہاں آتے ہیں۔