15 اگست تک مزید 131 بستی دواخانے قائم کرنے کی ہدایت وزیر صحت ہریش راؤ کا جائزہ اجلاس

   

حیدرآباد۔ 22 جون (سیاست نیوز) وزیر صحت ہریش راؤ نے گریٹر حیدرآباد و ریاست کے دیگر مقامات پر مزید 131 بستی دواخانے 15 اگست تک قائم کرنے ضروری کی ہدایت دی۔ فی الحال تیار 12 دواخانوں کا جلد افتتاح کرنے پر زور دیا۔ آج ہریش راؤ نے محکمہ صحت کے حکام کا اجلاس طلب کرکے بستی دواخانوں کے قیام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ بستی دواخانوں کا قیام چیف منسٹر کے سی آر کی ذہنی اختراع ہے۔ جی ایچ ایم سی کے حدود میں قائم بستی دواخانوں سے غریب شہریوں کے طبی مصارف میں کمی آئی ہے۔ ان دواخانوں کی کارکردگی پر عوام کا مثبت ردعمل ہے ۔جی ایچ ایم سی حدود میں 259 بستی دواخانے دستیاب ہیں۔ ہریش راؤ نے بستی دواخانوں کی خدمات کو آن لائن کرنے ‘ دواخانوں کے ٹیلی مشورہ خدمات کو توسیع دینے کی ہدایت دی۔ ن