نئی دہلی: ملک کے سبھی شہریوں کو کورونا کی بوسٹر ڈوز اب مفت میں ملے گی۔ حالانکہ یہ فی الحال 75 دنوں تک ملنے والی ہے۔ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکرنے کہا کہ ہندوستان آزادی کے 75 ویں سالگرہ کا جشن منا رہا ہے۔ آزادی کے امرت کال کے موقع پر یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ 15 جولائی 2022 سے آئندہ 75 دنوں تک 18 سال سے زیادہ عمر کے شہریوں کو مفت میں بوسٹر ڈوز کی خوراک دی جائے گی۔وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اس ارادے کی تحریک کو منظوری دی گئی۔ ہندوستان کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر ’آزادی کا امرت مہوتسو‘ کے تحت مہم چلائی جائے گی۔