بہاراسٹاف سلیکشن کمیشن نے راج بھاشا سہائک یعنی اردو ، اردو مترجم ، معاون اردو مترجم کے خالی عہدوں کے پر کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ امیدواروں کو چار دسمبر 2019 کے پہلے مقرر ہ خاکہ کے ذریعے عہدوں پر درخواست دے سکتے ہیں۔
بہار اسٹاف کمیشن کے تحت کل جمعہ کے دن 1505 خالی عہدوں کےلیے تفصیلات جاری کی ہے اس میں سے 1294 معاون اردو مترجم کےلیے ہیں اور 202 اردو مترجم کےلیے ہیں۔ معاون اردو مترجم کیلئے کم ازکم تعلیمی لیاقت کسی بھی موقر بورڈ یا یونیورسیٹی سے اردو سبجکٹ کے ساتھ انٹرمیڈیٹ مساوی ، اردو مترجم کیلئے کسی بھی موقر یونیورسیٹی سے اردو مضمون کے ساتھ گریجویشن مساوی یا مساوی سند ہونا ضروری ہے۔
مترجم امیدوار کی عمر 1 اکتوبر 2019 کے حساب سے 21 سال ہونا ضروری ہے، وہی معاون کی عمر 18 سال ہے، اور زیادہ سے زیادہ عمر مرد کےلیے 37 سال ہے، اور خاتون اور کےلیے 40 سال ہے، اور انتہائی پسماندہ طبقہ میں مرد وعورت کےلیے زیادہ سے زیادہ عمر 42سال ہے، ان لائن رجسٹریشن اور فیس کے جمع کرنے کی آخری تاریخ 30نومبر 2019ہے، جب ان لائن درخواست کی تاریخ 5 نومبر تا 4 ڈسمبر 2019 ہے۔