بیجنگ: چین نے ہفتہ کو سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کیلئے ایک تجرباتی سیٹ لائٹ کو کامیابی کیساتھ لانچ کیا۔

   

Ferty9 Clinic

سرکاری خبر رساں ایجنسی ژنہوا کی رپورٹ کے مطابق سیٹلائٹ کو ‘جیکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر’ سے ‘لانگ مارچ-2 سی’ راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا ہے ۔
سیٹلائٹ کو آج صبح مقامی وقت کے مطابق 8:13 بجے لانگ مارچ-2سی کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا اور کامیابی کے ساتھ اپنے پہلے سے طے شدہ مدار میں داخل ہو گیا۔

لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا یہ 505 واں فلائٹ مشن تھا۔