کسانوں کیلئے قرض معافی اسکیم ، بودھن میں اجلاس

   

بودھن /18 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کانگرس حکومت کی جانب سے ریاست تلنگانہ کے کسانوں کو دو لاکھ روپیے قرض 15 اگسٹ تک معاف کر دینے کئے گئے اعلان پر آج ایک لاکھ روپیے تک مقروض کسانوں کو قرض معافی کا اعلان کرتے ہوئے کسانوں کے بنک کھاتوں میں راست لاکھ روپیے بنک کھاتوں میں جمع کر دئے گئے ریاستی سطح پر ہر ایک حلقہ اسمبلی میں منعقدہ رعیتو ویدیکا کے اجلاسوں کا انعقاد عمل میں لایاگیا ۔ آج بودھن میں بھی موجود ایگریکلچر مارکیٹ کمیٹی میں منعقدہ اجلاس میں رکن اسمبلی بودھن سدرشن ریڈی ضلع کلکٹر نظام آباد راجیو گاندھی ہنمنتو چیرمین اردو اکیڈمی طاہر بن حمدان ضلع ایگریکلچر آفیسر واجدحسئن چیئرپرسن بلدیہ بودھن پدما ودیگر عہدیداروں قائدین اور کسا نوں نے شرکت کی اور حیدر آباد سے دئے گئے چیف منسٹر ریونت ریڈی کے پیام کا خیر مقدم کیاقبل ازیں وزیر زراعت ٹی ناگیشورراو نے ویڈیو کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بودھن کے کسانوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا ضلع نظام آباد کے کسانوں کو آج تقریبا دوسو بیس کروڑ روپے قرض معاف اسکیم کے تحت جاری کیے گئے اوراسطرح پندرہ اگست تک دولاکھ روپیے بینک کے قرض کی ادائیگی کے لئے رقم جاری کی جائے گی قرض معافی اسکیم کے تحت خطیر رقم کی اجرائی پر کانگرس پارٹی قائدین وسرگرم کارکنوں نے آتش بازی کی اور مٹھائی تقسیم کی۔