15ہزار روسی کروڑ پتی ترک وطن کیخواہاں

   

لندن۔ برطانوی حکومت کے مطابق روس کے تقریباً پندرہ ہزار کروڑ پتی شہری یوکرین کے خلاف جنگ کے اقتصادی اثرات کے باعث ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔ برطانوی وزارت دفاع کے مطابق تازہ ترین ڈیٹا اسی امر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ لندن میں برطانوی وزارت دفاع نے جمعہ سترہ جون کے روز بتایا کہ روس کی ہمسایہ ملک یوکرین پر فوجی چڑھائی کے ساتھ فروری کے اواخر سے جاری جنگ کے ساتھ ہی شروع ہونے والے روسی امراء کی بیرون ملک منتقلی کا رجحان بھی اب تک جاری ہے۔ان امراء میں بہت بڑی بڑی کاروباری شخصیات بھی شامل ہیں اور روسی اشرافیہ کا وہ بہت بااثر سماجی طبقہ بھی جو گزشتہ برسوں میں انتہائی امیر ہو چکا ہے۔