16 سالہ ابھرتی اسٹار اینڈریوا کا ایک اور شاندار مظاہرہ

   

میلبورن۔ 16 سالہ ابھرتی ٹینس اسٹار میرا اینڈریوا نے جمعہ کو تیسرے راؤنڈ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے آسٹریلین اوپن میں اپنی شاندار مہم کو آگے بڑھایا ہے ۔ فیصلہ کن سیٹ میں 1-5 سے پیچھے رہ کر اور میچ پوائنٹ کا سامنا کرتے ہوئے، اس نے ناقابل یقین مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے فرانس کی ڈیان پیری کو 1-6، 6-1، 7-6 (10-5) سے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی۔ اپنے پہلے گرانڈ سلام کوارٹر فائنل میں جگہ کے لیے، ان کا مقابلہ 2021 کی رولینڈ گیروس کی چمپئن باربورا کریجکووا اور آسٹریلیائی کوالیفائر اسٹورم ہنٹرکے درمیان جمعہ کی رات کے میچ کے فاتح سے ہوگا، جسے اس نے پچھلے سال دو بار شکست دی تھی۔ آدھے گھنٹے کے افتتاحی سیٹ میں پیری کا کھیل سب سے زیادہ روانی پر تھا، جس میں بیس لائن پر اس کے بھاری فور ہینڈ، نیٹ پر آرام اور مجموعی طور پر کورٹ کی صلاحیتوں کے امتزاج نے آندریواکو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ سابق جونیئر ورلڈ نمبرایک نے دو بار سرویس بریک کی، اور چاروں بریک پوائنٹس کو بچا یا ، یہ سب ساتویں گیم میں آیا جب اس نے سیٹ اپنے نام کرنے کی کوشش کی اور تیسرے گرانڈ سلام میں تیسرے راؤنڈ میں شرکت سے ایک سیٹ دور تھی۔ سیٹ دو میں، اینڈریوا نے آخری پانچ گیمز اورآخری 22 میں سے 18 پوائنٹس جیت مقابلہ برابری پر کیا ۔ دو تیز رفتار سیٹوں کے بعد میچ نے سنسنی خیز تیسرے سیٹ میں ڈرامائی موڑ لے لیا۔ پیری نے دو بار جیت کے لیے سرویس کی، اینڈریوا کی سروس پر 5-2، 30-40 پر میچ پوائنٹ حاصل کیا۔ تاہم، اینڈریوا نے لگاتار پانچ گیمز جیت کر شاندار واپسی کی۔ 10 پوائنٹس کے فیصلہ کن ٹائی بریک میں، اینڈریوا نے ابتدائی دھکے کے بعد لگاتار تین پوائنٹس جیت کر تیزی سے مقابلے پر قابو پا لیا۔ اس نے 3-2 سے لگاتار چار مزید پوائنٹس حاصل کیے اور بالآخر 2 گھنٹے اور23 منٹ کے مسابقتی کھیل کے بعد اپنے دوسرے میچ پوائنٹ پر فتح حاصل کی۔