ڈورٹمنڈ۔ (جرمنی): اسپین کی ٹیم یورو کپ کے فائنل میں پہنچ چکی ہے تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ نوجوان اسپینش فٹبالر لامین یمال کو ایک شرط پر ٹورنامنٹ کھیلنے کی اجازت ملی تھی۔ جرمنی میں کھیلے جا رہے یوروکپ میں اسپین کو سیمی فائنل میں پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے والے 16 سالہ فٹبالر لامین یمال اس وقت عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ ان کی میدان میں کارکردگی کے ساتھ میچ کے بعد اسکول کا ہوم ورک کرنا بھی شامل ہے۔ یمال نے سیمی فائنل میں فرانس کے خلاف شاندار گول کرکے نہ صرف اپنی ٹیم اسپین کو فائنل میں پہنچایا بلکہ یوروکپ کی تاریخ کے سب سے کم عمر گول کرنے والے فٹبالر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ تاہم آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یمال کو اس کے اسکول ٹیچر نے اس شرط پر یوروکپ کھیلنے کی اجازت دی کہ وہ روزآنہ ہوم ورک کریگا۔