16 ہزار فٹ سے گر کر بھی فون فعال رہا

   

Ferty9 Clinic

نیویارک : گزشتہ دنوں امریکہ کی الاسکا ایئر لائنز کی پرواز اس وقت شہہ سرخیوں کا حصہ بنی جب دوران پرواز طیارہ کا دروازہ اور کھڑکی ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے اسے ہنگامی بنیاد پر لینڈ کروانا پڑا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اب خبر سامنے آئی ہے کہ مذکورہ پرواز اے ایس اے 1282 کے دوران دروازہ اور کھڑکی ٹوٹنے سے فون سمیت چند دیگر اشیا 16 ہزار فٹ کی بلندی پر فضا میں اڑگئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ طیارہ اوریگن سے کیلیفورنیا جا رہا تھا جس کا دروازہ اچانک اڑ گیا اور بعدازاں کھڑکی چکنا چور ہوگئی تھی، اسی اثناء میں ایک آئی فون (جس کا ماڈل واضح نہیں) 16 ہزار فٹ کی بلندی پر فضا میں اڑ گیا تھا جو درست اور فعال حالت میں برآمد ہوگیا ہے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر سیناتھن بیٹس نامی صارف نے چند تصاویر کے ساتھ پوسٹ شیئر کی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سڑک کے کنارے ایک آئی فون ملا ہے جو اب بھی ایئر پلین موڈ پر ہے اور 16 ہزار فٹ کی بلندی سے گرنے کے باوجود بالکل ٹھیک ہے۔