کوہیر /9 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر کے ایک ملسم نوجوان کو سوشیل میڈیا پر رئیل بنانا کافی مہنگا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق محمد سلیم الدین بھنڈاری ولد عبدالرشید مرحوم بھنڈاری کل کوہیر کے سب سے بڑے قبرستان حضرت مولانا معزالدین ترکیؒ کے قبرستان میں جھوٹی سوشیل میڈیا پوسٹ کے ویڈیو وائرل کیا تھا کہ وقف ترمیمی بل کا پہلا اثر کوہیر میں دیکھا جاسکتا ہے ۔ لیکن وہ جھوٹ پر مبنی تھا ۔ تفصیلات کے مطابق کوہیر کے قبرستان میں ایک خاندان کے لوگ اپنے بڑے پرانی قبروں کے پاس واقع خاردار جھاڑیوں کی صاف صفائی جے سی بی سے کر رہے تھے کہ اچانک وہاں جاکر اپنے موبائل فون سے ویڈیو تیار کرکے اس میں بتایا کہ یہ مرکزی بی جے پی حکومت جو وقف ترمیمی بل لایا ہے ۔ اس کا ا ثر ہے۔ یہ ویڈیو سوشیل میڈیا وائرل ہوتے ہی ظہیرآباد پولیس اور مرکزی تنظمی ایجنسی حرکت میں آتے ہوئے کل رات کو مقامی پولیس نے ریل بنانے والے نوجوان کے گھر سے گرفتار کرلیا اور رات میں ہی تمام تفصیلات کے بعد رہا کردیا اور آج صبح کوہیر تحصیلدار کے سامنے پیش کرتے ہوئے مچکلہ کا پابند کرتے ہوئے رہاء کردیا ۔ سرکل انسپکٹر ظہیرآباد شیوا لنگم نے بتایا کہ اس طرح کے جھوٹے ویڈیو سوشیل میڈیا نہ ڈالیں۔ ورنہ گروپ ایڈمن کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا ۔ اس موقع پر صدر درگاہ و قبرستان کمیٹی محمد شوکت علی اور دیگر ذمہ داران نے بتایا کہ درگاہ اور اس سے ملحقہ اراضی پر ایسی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ جس سے تشویشناک صورتحال پیدا ہو۔انہوں نے بھی اس جھوٹی اطلاع کو غلط قرار دیکر اس کی سخت الفاظ میں تردید کی ۔