وندے بھارت ٹرین کے ڈبے میں دھواں بھرنے سے خوف و ہراس
نئی دہلی۔ 5 اکتوبر (یو این آئی) اتوار کی شام نئی دہلی سے بنارس جانے والی وندے بھارت ٹرین (ٹرین نمبر 22416) کے ڈبے میں دھواں بھرنے سے کوچ سی15 میں خوف و ہراس پھیل گیا، جس کی وجہ سے ٹرین تقریباً 15منٹ تک کانپور سے آگے ریلوے ٹریک پر رکی رہی۔ حالات معمول پر آنے کے بعد ٹرین اپنی منزل کے لیے روانہ ہوگئی۔ ٹرین میں دھواں بھرنے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی ہے ۔ ٹرین میں سوار ایک مسافر نے یو این آئی کو بتایا کہ دھواں بھرنے سب لوگ خوفزدہ ہوگئے۔