17سالہ لڑکے کے سینے سے نکالا گیا 1.92 کلوگرام کا ٹیومر

   

نئی دہلی : قومی راجدھانی خطے کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں 17 سالہ نوجوان کے سینے سے 1.92 کلوگرام ٹیومر کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے ۔گروگرام میں واقع فورٹس میموریل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (ایف ایم آر آئی) کے کارڈیوتھوراسک اینڈ ویسکولر سرجری (سی ٹی وی ایس) کے ڈائریکٹر اور سربراہ ڈاکٹر اُجیت دھیر نے جمعرات کو صحافیوں کو بتایا کہ ایف ایم آر آئی کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے ایک پیچیدہ سرجری کی اور اس ٹیومر کو مریض کے سینے سے نکالا گیا۔انہوں نے بتایا کہ جب مریض نے ہسپتال سے رابطہ کیا تو اس نے گردن اور سینے میں درد کی شکایت کی اور اسے بخار بھی تھا۔ ہسپتال میں اس کے گہرائی سے معائنے سے پتہ چلا کہ اسے ایک نایاب قسم کا ٹیومر (تھائیمولیپوما) ہے ۔ جس میں تھائمس گلینڈ کا سائز بڑھ جاتا ہے اور سینے اور پھیپھڑوں کے ایک بڑے حصے کو ڈھانپ لیتا ہے ۔