نئی دہلی: کانگریس ورکنگ کمیٹی ، جو کانگریس کی اعلیٰ پالیسی ساز باڈی ہے، کا اجلاس اتوار کو ہوا۔ میٹنگ میں کانگریس صدر کے انتخاب سمیت کئی اہم نکات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس دوران کانگریس صدر کے انتخاب کی تاریخ کا بھی اعلان کیا گیا۔ جانکاری کے مطابق کانگریس صدر کے عہدے کا انتخاب 17 اکتوبر کو ہوگا۔ ساتھ ہی ووٹوں کی گنتی 19 کو ہوگی۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 24 ستمبر سے 30 ستمبر تک ہے۔ ساتھ ہی جانچ پڑتال کی تاریخ یکم اکتوبر ہے۔اس آن لائن میٹنگ میں کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی، جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا، سینئر لیڈر آنند شرما، کے سی وینوگوپال، جے رام رمیش، مکل واسنک، پارٹی کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے سربراہ مدھوسودن مستری نے شرکت کی۔ اور دیگر کئی سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔