17 پارلیمانی حلقوں کیلئے کانگریس کی اسکریننگ کمیٹیوں کا اعلان، مجالس مقامی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ نے مجالس مقامی انتخابات کے لئے 17 پارلیمانی حلقوں کے لئے اسکریننگ کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ پارلیمانی حلقوں کے انچارج وزراء کے علاوہ ضلع کانگریس صدور اور عوامی نمائندوں کے ساتھ اشتراک کرتے ہوئے اسکریننگ کمیٹیاں امیدواروں کا انتخاب اور انتخابی حکمت عملی کا تعین کریں گی۔ عادل آباد لوک سبھا حلقہ کی اسکریننگ کمیٹی کے صدرنشین پی سدرشن ریڈی رکن اسمبلی ہوں گے جبکہ 3 کنوینرس کا بھی انتخاب کیا گیا ہے۔ وزیر سیاحت جوپلی کرشنا راؤ (پداپلی)، وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ (کریم نگر)، وزیر آبپاشی اتم کمار ریڈی (نظام آباد)، وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہرالدین (ظہیرآباد)، وزیر لیبر وینکٹ سوامی (میدک)، وزیر عمارات و شوارع وینکٹ ریڈی (ملکاجگیری)، وزیر آئی ٹی سریدھر بابو (چیوڑلہ)، وزیر صحت دامودر راج نرسمہا (محبوب نگر)، وزیر انیمل ہسبینڈری وی سری ہری (ناگر کرنول)، وزیر ایس سی ڈیولپمنٹ اے لکشمن کمار (نلگنڈہ)، وزیر پنچایت راج سیتکا (بھونگیر)، وزیر مال سرینواس ریڈی (ورنگل)، وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر (محبوب آباد) اور وزیر جنگلات کونڈہ سریکھا (کھمم) لوک سبھا حلقہ کی اسکریننگ کمیٹی کے کنوینر ہوں گے۔ ہر کمیٹی میں 2 تا 4 کنوینرس مقرر کئے گئے۔ اسکریننگ کمیٹیوں کے کنوینرس میں واحد مسلم نمائندگی محمد ایوب کی ہے جو ورنگل لوک سبھا حلقہ کی اسکریننگ کمیٹی کے کنوینر مقرر کئے گئے۔1