17 ستمبر یوم بغاوت نہیں ، قومی اتحاد کا دن

   

کے سی آر کی قیادت میں ترقی ملک کیلئے مشعل راہ ، سرسلہ میں تقریب ، نائب صدرمنصوبہ بندی کمیشن بی ونود کمار کا خطاب

گمبھی راو پیٹ، سرسلہ 17۔ستمبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرسلہ کلکٹریٹ احاطہ میں آج قومی یکجہتی تقریب کا سرکاری طور پرانعقاد عمل میں آیا جس میں سابقہ رکن پارلیمنٹ کریمنگر، تلنگانہ پلاننگ بورڈ وائس چیرمین بوئن پلی ونود کمار نے قانون ساز کونسل رکن ناراداس لکشمن، ٹیسکوآب چیرمین کونڈوری راویندرراو کے ساتھ ملکر پولیس سے سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا، بعدازاں میڈیا سے مخاطب کیا اور کہا کہ وزیر اعلی کے چندرشیکھر راو کی قیادت میں تلنگانہ ملک کیلئے ایک بنیاد کی طرح کھڑا ہے اور ترقی کے معاملے میں تلنگانہ دیگر ریاستوں کے لیے مشعل راہ ہے، انہوں نے کہا کہ راجننہ سرسلہ ضلع،ریاستی وزیر کے تارکا راما راؤ کی رہنمائی میں تمام شعبوں میں نمایاں ترقی حاصل کرچکا ہے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت ستمبر 17 قومی یکجہتی کے دن کے طور پر منا رہی ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ ہندوستان برٹش انڈیا اور غیر برٹش انڈیا میں تھا، حیدرآباد ریاست بھی غیر برطانوی ہندوستان کا ایک حصہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ 17 ستمبر 1948 کو جب بادشاہت سے آزاد ہوکر جمہوری نظام وجود میں آیا، اس دن کو کچھ لوگ مختلف انداز فکر سے آزادی، انضمام اور بغاوت کا دن کہہ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ وہ تلنگانہ، ہندوستان کا ایک حصہ بننے کے موقع پر جشن منا رہے ہیں اور اسے قومی اتحاد کا دن قرار دے رہے ہیںانہوں نے17 سپٹمبر کو یوم بغاوت کہنے والوں پر زور دیا کہ وہ غیر ضروری تنازعات کے ساتھ ملک میں انتشار پیدا کرنے اور اشتعال انگیز کارروائیوں سے گریز کریں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف تنازعات، ثقافت، روایات، رسم و رواج، زبانیں اور جغرافیائی حالات رکھنے والے ملک ہندوستان میں ایک ملک، ایک انتخاب، ایک زبان اور صدارتی طرز حکمرانی کے نظریات درست نہیں ہیں۔ ریاستی منصوبہ بندی کمیشن کے نائب صدر جناب بی ونود کمار نے اس قومی یکجہتی کی تقریبات میں ضلع پرجا پریشد کی چیرپرسن نیالکونڈا ارونا راگھوا ریڈی، راشٹرا پاور لوم، ٹیکسٹائل ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے چیرمین گڈوری پروین، ٹیسکوب کے چیرمین کونڈوری رویندر، سیس چیرمین چکلا راما راؤ، ڈسٹرکٹ لائبریری کارپوریشن کے چیرمین اکونوری شنکرایا، ریتھو بندھو سمیتی کے ضلع صدر گڈم نرسن، پریشد چیرمین۔ کالا چکرپانی، ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر این کھمیا نائک، گوتم ریڈی، ایڈیشنل ایس پی چندرایا، آر ڈی اوز آنند کمار، مدھو سودن، اسپیشل سب کلکٹر بی گنگیا، ڈی ایس پیز ادے ریڈی، ناگیندر چاری، ضلعی عہدیداران، زیڈ پی ارکان بشمعول ضلع پریشد کوآپشن رکن محمد احمد علی،ریاستی سطح کے بی آر ایس اقلیتی قاید ساجد خان بھی موجود تھے۔