حیدرآباد۔/26 فبروری، ( این ایس ایس ) جی ایچ ایم سی کے کمشنر لوکیش کمار نے آج کہا کہ جی ایچ ایم سی کے مضافاتی علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر کے کاموں پر 170.72 کروڑ روپئے خرچ کئے جائیں گے۔ انہوں نے عہدیداروں کو مطلع کیا کہ شہر کے قریب واقع میونسپل حدود میں 580 کچی سڑکوں کو پختہ سڑکوں میں تبدیل کیا جائے گا۔ کمشنر نے زونل کمشنروں اور متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر کے کام کو معیاری انداز میں بعجلت ممکنہ مکمل کریں۔ ان سڑکوں کی مجموعی طوالت 291.2 کلو میٹر ہوگی۔ زیر زمین ڈرینج لائن و آبرسانی لائن کی منظوری دی گئی ہے۔ ایل بی نگر میں 299، چارمینار میں 36، خیریت آباد میں ایک، شیر لنگم پلی میں 89، کوکٹ پلی میں 140 اور سکندرآباد میں 15 ایسی سڑکیں بنائی جائیں گی۔