حیدرآباد میں صرف 58 فیصد کی تکمیل، فارمس کے ادخال کی آج آخری تاریخ
حیدرآباد۔9 اگست (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر تلنگانہ سدرشن ریڈی نے ریاست میں جاری فہرست رائے دہندگان پر خصوصی نظرثانی مہم کے تحت جمعرات کی شام 6 بجے تک کی تفصیلات کو جاری کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں اینومریشن فارمس کے ڈیجیٹلائزیشن کا کام 78.14 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔ ریاست کے 33 اضلاع میں جملہ اینومریشن فارمس 33826448 تقسیم کئے گئے جن میں سے 26430494 فارمس کا ڈیجیٹلائزیشن مکمل ہوچکا ہے۔ ریاست کے جملہ رائے دہندے 33826448 ہیں اور تمام رائے دہندوں کے لئے فارمس جاری کئے گئے تھے۔ سدرشن ریڈی کے مطابق حیدرآباد میں جملہ رائے دہندے 4736669 ہیں اور اینومریشن فارمس صد فیصد جاری کئے گئے جبکہ ڈیجیٹلائزیشن 2774687 فارمس کا مکمل ہوا ہے جو مجموعی طور پر 58.58 فیصد ہوتا ہے۔ دیگر اضلاع میں فارمس کے ڈیجیٹلائزیشن میں آصف آباد 89.45 فیصد، منچریال 82.44 فیصد، عادل آباد 86.41 فیصد، نرمل 84.93 فیصد، نظام آباد 85.22 فیصد، کاماریڈی 87.86 فیصد، جگتیال 89.60 فیصد، پداپلی 88.59 فیصد، کریم نگر 83.54 فیصد، سرسلہ 87.62 فیصد، سنگاریڈی 79.26 فیصد، میدک 90.54 فیصد، سدی پیٹ 87.99 فیصد، رنگاریڈی 64.91 فیصد، وقار آباد 79.26 فیصد، ملکاجگیری 63.82 فیصد، محبوب نگر 85.90 فیصد، ناگرکرنول 84.85 فیصد، ونپرتی 85.89 فیصد، گدوال 87.26 فیصد، نلگنڈہ 89.45 فیصد، سوریہ پیٹ 90.43 فیصد، بھونگیر 94.30 فیصد، جنگاؤں 91.69 فیصد، محبوب آباد 90.07 فیصد، ورنگل 87.18 فیصد، ہنکنڈہ 79.79 فیصد، بھوپال پلی 87.06 فیصد، کتہ گوڑم 86.65 فیصد، کھمم 87.25 فیصد، ملگ 88.33 فیصد اور نارائن پیٹ میں 84.56 فیصد ڈیجیٹلائزیشن کا کام مکمل ہوا ہے۔ SIR مہم کے تحت رائے دہندوں کی جانب سے بوتھ لیول آفیسرس کو فارمس داخل کرنے اور ڈیجیٹلائزیشن کی کل 10 اگست آخری تاریخ ہے۔ سدرشن ریڈی نے عوام سے اپیل کی کہ جنہوں نے ابھی تک اپنے فارم جمع نہیں کرائے وہ اس سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنے ناموں کی فہرست رائے دہندگان میں شمولیت کو یقینی بنائے۔ 1؍F