18ویں اوور میں صرف تین رنز شکست کی وجہ : ہرمن پریت

   


ممبئی۔ آسٹریلیا سے چوتھا ٹی ٹوئنٹی سات رنز سے گنوانے کے بعدکپتان ہرمن پریت کور نے 187 کاتعاقب کرنے میں نوجوانوں کھلاڑی کی طرف سے دکھائی گئی کوشش پر فخرکیا اور اعتراف کیا کہ 18ویں اوور میں صرف تین رنز حاصل کرنا ان کے لیے فرق بن گیا اور یہی کامیابی اور ناکامی کا فرق بن گیا ۔ بریبورن اسٹیڈیم میں 189 رنزکا تعاقب کرتے ہوئے، ہندوستان کو آخری 24 گیندوں پر 53 رنزکی ضرورت تھی۔ ریچا گھوش اور دیویکا ویدیا نے 17ویں اوور میں 12 رنز لیے، لیکن تیز رفتار آل راؤنڈر ہیتھر گراہم نے 18ویں اوور میں صرف تین رنز دیے اور دیویکا کو بھی آؤٹ کیا۔ ریچا نے الانا کنگ کے 19ویں اوور پر دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر آخری اوور میں مساوات کو 20 رنز تک پہنچا دیا۔ دیپتی شرما کے دو چوکے مارنے کے باوجود میگن شٹ نے آخری اوور میں صرف 12 رنز دینے کے لیے اپنے اعصاب پر قابو رکھا، جس سے آسٹریلیا کو سات رنزکی فتح اور پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی ناقابل تسخیر برتری دلائی ۔ اس قومی کپتان نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ ہم پورے کھیل میں تھے لیکن یہاں صرف ایک اوور میں فرق پڑسکتا ہے لیکن پھر بھی میں آؤٹ ہونے کے بعد مجھے دیپتی اور رچا پر بھروسہ تھا۔ میرے خیال میں 18 ویں اوور میں جہاں ہم نے صرف تین رنز بنائے تھے یہ ہی اصل فرق تھا۔ میچ اور سیریز ہارنے کے باوجود ہرمن پریت کو اپنی نوجوان ٹیم پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ میرے خیال میں وہ تمام نوجوان کھلاڑی جنہوں نے اس آسٹریلوی ٹیم کے خلاف کھیلنا تھا، بہت تجربہ حاصل کیا۔ مجھے واقعی اس بات پر فخر ہے کہ ہم نے پہلے 10 اوورز میں کس طرح بولنگ کی۔ ہم نے بہت سے میدانوں میں کامیابی حاصل کی اور مجھے اس پر واقعی فخر ہے۔