نئی دہلی: ملک کے شمالی اور مغربی حصوں کے 18 ہوائی اڈوں پر سیول پروازیں 10 مئی تک معطل کر دی گئی ہیں۔سول پروازوں کو روکنے کے اچانک احکامات چہارشنبہ کے اوائل میں ہندوستانی فورسز کی جانب سے آپریشن سندورکے تحت پاکستان کے مقبوضہ جموں و کشمیر اور پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے چند گھنٹے بعد دیے گئے ۔جن ہوائی اڈوں پر سول پروازیں معطل کی گئی ہیں ان میں لیہہ، تھوائس، سرینگر، جموں، امرتسر، پٹھانکوٹ، چندی گڑھ، جودھ پور، گوالیار، جیسلمیر، بیکانیر، جام نگر، بھٹنڈہ، بھج، دھرم شالہ، شملہ، راجکوٹ اور پوربندر شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق پروازوں کو روکنے کیلئے نوٹس ٹو ایئرمین بھی جلد جاری کیے جانے کی امید ہے ۔یہ ہوائی اڈے 10 مئی تک سویلین پروازوں کیلئے بند رہیں گے ۔ ان میں باقاعدہ پروازیں اور چارٹرڈ پروازیں شامل ہیں۔