فرضی ووٹروں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی ہدایت : ضلع کلکٹر
جگتیال۔/14 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشا کا خطاب ضلع کلکٹر جگتیال محترمہ شیخ یاسمین باشانے عہدیداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہر اس شخص کو ووٹ کا حق فراہم کریں جس کی عمر 18 سال ہو اور اہلیت رکھتا ہو۔انھوں نے مربوط ضلعی دفاتر کے میٹنگ ہال میں انتخابات سے متعلقہ امور پر عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر ضلع کلکٹر نے انہوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ فرضی ووٹروں کی شناخت کریں اور اہل افراد کو ووٹر لسٹ میں درج کریں۔ عہدیداروں کو ہدایت کی گئی ہے ۔فہرست رائے دہی،معذور رائے دہندوں کی شمولیت کیلئے فارم 8 کو حاصل کیا جائے۔رائے دہی کے مرکز کے مطابق ہم آہنگی پیدا کرتے ہوئے موثر منصوبہ بند طریقے سے فہرست رائے دہی کو تیار کرنے کی انھوں نے ہدایت دی۔ ریاستی اوسط سے کم74 فیصد،تمام اقسام کی تربیت میں BLOS کے لیے سب سے اہم تربیت پروسیسنگ کا طریقہ ہے اور اس کے لئے BLOS سے سرٹیفیکیشن لینے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔عہدیداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ فرضی رائے دہندوں کی شناخت کرکے انہیں رائے دہی کی فہرست سے خارج کردیں۔ اور اہل افراد کو ووٹر لسٹ میں شامل کریں۔عہدیداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہرائے دہی کے مرکز کے مطابق بوتھ لیول ایجنٹس کی تقرری کے لیے سیاسی جماعتوں کے ساتھ تال میل کریں اور وسیع پیمانے پر SVEEP سے متعلقہ شعور بیداری سرگرمیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کو باقاعدہ رپورٹ پیش کریں۔اس اجلاس میں ایڈیشنل کلکٹرس بی .ایس .لتا، منڈا مکرندو، ریونیو افسران، مختلف محکموں کے عہدیداران ، عملہ اور دیگرنے شرکت کی۔