18 ڈسمبر سے بارش کا امکان

   

حیدرآباد ۔ 14 ڈسمبر (سیاست نیوز) درجہ حرارت میں کمی کے بعد ریاست میں 18 ڈسمبر سے ہلکی تا اوسط بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کے مطابق آئندہ دو دن موسم خشک رہے گا اور اقل ترین درجہ حرارت میں 2 تا 4 ڈگری سلسیس کی کمی کا امکان ہے۔