نئی دہلی ۔ ارشدیپ سنگھ کو پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2025 کی نیلامی میں آر ٹی ایم کا استعمال کرتے ہوئے شامل کیا ہے۔ اس بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولرکو ٹی 20 کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پنجاب کنگز نے ان کے لیے 18 کروڑ روپے کی خطیر رقم خرچ کرنے میں کوئی عار محسوس نہیں کی۔اب ان کی مالیت 18 کروڑ ہے۔ یا دوسرے لفظوں میں آئی پی ایل میں فروخت ہونے والے مہنگے ترین ہندوستانی فاسٹ بولر کی ایک گیند کی قیمت کیا ہوگی؟ جب ایک گیند کی قیمت معلوم کرنے کے لیے حساب کرنا شروع کیا تو معلوم ہوا کہ ان کی ایک گیند کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔ اعداد وشمار کے مطابق ارشدیپ سنگھ آئی پی ایل 2025 میں 5.36 لاکھ روپے کی گیند کریں گے۔ آئی پی ایل 2025 میں ہر ٹیم کوگروپ مرحلے میں14 میچ کھیلنے ہیں۔ ہر بولر4 اوورزکرے گا۔ کم ازکم ارشدیپ سنگھ بولنگ ضرور کریں گے کیونکہ وہ اپنی ٹیم کے اسٹرائیک بولر ہیں۔ اب ایک اوور میں 6 گیندیں ہوتی ہیں یعنی اگر14 میچز شمارکئے جائیں تو جملہ 336 گیندیں ہوتی ہیں۔ اب ارشدیپ سنگھ کی قیمت 18کروڑ روپے ہے۔ تو ان 336 گیندوں سے 18کروڑ روپے تقسیم کریں گے تو جواب5.36 لاکھ روپے فی گیند ہوتا ہے جو آئی پی ایل 2025 میں ارشدیپ کی ایک گیندکی قیمت ہے۔