18 ہزار افرادکو نہیں نکال پارہے ہو مودی پر یشونت سنہا کا طنز

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی : اپوزیشن کانگریس اور ٹی ایم سی نے روس کے حملے کا سامنا کرنے والے یوکرین پر حملے میں پھنسے ہندوستانیوں کو تیزی سے نہ نکال پانے پر مودی حکومت کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ سابق بی جے پی لیڈر یشونت سنہا جو واجپائی حکومت میں وزیر خارجہ تھے، اُنھوں نے کہاکہ یوکرین میں پھنسے ہندوستانیوں کی تعداد صرف 18 ہزار ہے۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہندوستان نے 1990 ء میں اگسٹ سے اکٹوبر کے درمیان 1,70,000 لوگوں کو کویت سے نکالا تھا۔ تب اندر کمار گجرال وزیر خارجہ تھے۔