18 جولائی سے روزمرہ کی ضروری اشیاء پر  جی ایس ٹی کی شرح میں اضافہ ہوگا

   

نئی دہلی: ملی اطلاعات کے مطابق اگلے پیر سے آپ کو کچھ اشیاء خریدنے کے لیے اپنی جیب سے زیادہ خرچ کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ ان پر اشیا و خدمات کا ٹیکس یعنی جی ایس ٹی جلد ہی بڑھنے والا ہے۔ گزشتہ ماہ منعقدہ 47ویں جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے بعد، حکومت نے متعدد اشیاء اور خدمات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس پر نظر ثانی کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس کی وجہ سے 18 جولائی سے روزمرہ کے ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہونے والا ہے، کیونکہ اس دن سے جی ایس ٹی کی نئی شرحیں لاگو ہونے والی ہیں۔ اس حوالے سے یہ بھی واضح رہے کہ بعض اشیاء کی قیمتیں بھی کم ہونے والی ہیں۔