نئی دہلی : گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی تعداد میں مزید 5 کا اضافہ ہوا اور ان کی تعداد بڑھ کر 1,823 ہوگئی ہے اور ان تمام لیبارٹریوں نے اس دوران 1341535 نمونوں کی جانچ کی ۔انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی جانچ کرنے والی لیبارٹریوں کی فہرست میں مزید پانچ نام شامل کئے گئے ہیں ۔ ان میں سرکاری 1086 اور پرائیوٹ 737 لیبارٹریاں ہیں۔